: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
راجستھان، 27؍ جنوری (ایجنسی) راجستھان کے بارمیر ضلع میں پیش آئے انوکھے حادثہ میں فضائیہ کا طیارہ سڑک پر جارہے موٹر سیکل سوار پر گرپڑا۔ جس کی وجہ سے موٹر سیکل سوار زخمی ہوگیا۔ انڈین ایرفورس کا طیارہ MiG-27 معمول کی پرواز کے مطابق
جودھپور ایربیس سے اڑان بھرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اور طیارے کا ایک حصہ 26 سالہ لون سنگھ پر گر پڑا۔ تاہم کرشماتی طور پر وہ اس حادثہ میں بچ گیا۔ لون سنگھ کو معمولی چوٹیں آئیں جب کہ اس کی موٹر سیکل جل کر خاکستر ہوگئی۔ حادثہ میں طیارے کا پائلیٹ بھی محفوظ رہا۔ فضائیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔